قصور، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ اور بدتمیزی روز کا معمول

مصنف:
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ اور بدتمیزی روز کا معمول،شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال کی پارکنگ میں پارکنگ اسٹینڈ پر اوور چارجنگ اور بدتمیزی کرنا معمول بن گیا ہے
موٹر سائیکل پارکنگ کی سرکاری فیس 10 روپیہ ہے تاہم لوگوں سے 20 سے 30 روپیہ وصول کئے جاتے ہیں اور اگر کوئی فیس بابت سوال کرتے تو اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی جاتی ہے اور دھمکیاں دی جاتی ہیں اس بابت لوگ سخت پریشان ہیں
اس سے قبل بھی کئی بار یہ معاملہ سامنے آیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر جرمانہ بھی کیا ہے تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہی بات دوبارہ شروع ہو جاتی ہے
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
مزید پڑھیں




