قصور۔تیز بارش اور آندھی، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر

مصنف:
قصور۔تیز بارش اور آندھی، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثرہو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں رات تقریباً دس بجے تیز بارش اور آندھی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث شہر اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ال
بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی اور یہ معمول عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے,ذرا سی بارش یا آندھی آتے ہی گھنٹوں اور بعض مرتبہ دنوں تک بجلی بند رہتی ہے
بارش اور آندھی کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے ہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے بجلی کی فراہمی جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے





