مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد قرار

مکہ مکرمہ: سعودی حکام نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سعودی حکام نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اداروں نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کی ہے، تاہم ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔حکام نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔ سعودی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے اصل واقعے کی تفصیلات بیان کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں


کیا مرد ظالم ہے؟ تحریر: سید آزاد گیلانی

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک


