لاہور: اے آئی سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے والا نوجوان گرفتار

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے پنجاب نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے والد کو زہر دینے والے طالب علم کو گرفتار کیا، جبکہ کرائم ڈراما سے متاثرہ نوجوان کی گھر میں قائم لیبارٹری بھی بے نقاب ہوگئی۔
ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا تھا۔ والد کو پہلی مرتبہ زہر دینے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ملزم نے زہر تیار کرنے کے حوالے سے مزید رہنمائی حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے دوبارہ مدد مانگی۔
بیرون ملک سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مزید پڑھیں





