Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل

مصنف:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، مذاکرات کا دوسرا دور کل دوپہر 2 بجے اسپیکر چیمبر میں ہوگا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران حکومت، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق مختلف معاملات پر تحمل کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے ساتھ قومی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔اجلاس میں حکومتی وفد کی جانب سے وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری شریک ہوئے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، اراکین قومی اسمبلی نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی نے شرکت کی۔اپوزیشن کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، ملک عامر ڈوگر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور کل دوپہر 2 بجے اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوگا۔