Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت این ایچ اے کے امور پر اجلاس، شاہراہوں کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

NHA

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے امور پر اجلاس ہوا جس دوران قومی شاہراہوں موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیراقتصادی امور احد چیمہ،وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر شریک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال میں این ایچ اے کا ریونیو 109ارب روپے سےبڑھ کر 130ارب روپے ہو گیا،اس مالی سال این ایچ اے کا ریونیو 160ارب روپے ہونے کی توقع ہے، این ایچ اے کی کئی منصوبوں کی فنڈنگ ادارہ خود اپنے ریونیو سے کر رہا ہے، ان منصوبوں میں سیالکوٹ-کھاریاں موٹر وےایم 12،کھاریاں-راولپنڈی موٹر وے ایم 13شامل ہیں۔ پشاور ناردرن بائی پاس، جگلوٹ-اسکردو روڈ،پنڈی بھٹیاں-فیصل آبادموٹر وے کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہیں۔

این5ملتان-لودھراں اپ گریڈیشن،لیہ-تونسہ پل کی اپروچ روڈزکی تعمیرکےمنصوبےنمایاں ہیں،پاکستان ایکسپریس وےاین-25 پر کام تیزی سے جاری ہے۔