وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مصنف:
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔
وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے ،اللہ سوگوارخاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا فرمائے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےمشکل وقت میں غم میں شریک ہونے پر وزیراعظم شہبازکا شکریہ ادا کیا۔





