Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز

ecp
مصنف:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجوزہ ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدوار 27 سے 30 اکتوبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر تک کی جائے گی۔اسی طرح اپیلیں 7 سے 11 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ انتخابی ٹربیونلز 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ امیدوار 18 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی اور 20 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔مجوزہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسران 17 دسمبر تک انتخابی نتائج کا اعلان کریں گے۔