Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی شہر پونے میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

IMG_3519

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کی ایک عدالت نے ایک انتہائی دلخراش واقعے کا فیصلہ سناتے ہوئے 65 سالہ مجرم بھیم راؤ کامبل کو ایک 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں اسے بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پونے کے ضلع و سیشن جج ایس آر سلونکھے نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ جرم ’نایاب ترین (Rarest of Rare)‘ زمرے میں آتا ہے، جس نے نہ صرف عدالت بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس لیے مجرم کسی رعایت کا حقدار نہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے مجرم کو سخت ترین سزا دلوانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے 12 اہم اور تاریخی فیصلوں کا حوالہ پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ کمسن بچی پر ڈھایا جانے والا یہ ظلم معاشرے کے لیے ایک ناسور ہے، جس پر عدالت نے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مجرم کو پھانسی کی سزا کا حقدار ٹھہرایا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL