Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی اتحاد کی حوثیوں کو سخت وارننگ، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان

housii

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو کسی بھی قسم کا نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور غیرمعمولی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ حوثی قیادت کا کہنا تھا کہ اگر یہ مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، اہم سرکاری و عسکری تنصیبات، اور خشکی و سمندر میں موجود حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

حوثیوں کے اس بیان کے بعد سعودی اتحاد کی جانب سے ردعمل سامنے آیا، جس میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر کسی بھی حملے یا حملے کی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔سعودی اتحاد کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں نے سعودی سرزمین یا اس کے اہم مفادات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اتحاد فیصلہ کن اور غیرمعمولی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فوری جواب دے گا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL