Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب کی حمایت میں حکومتِ کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

subiyal
مصنف:

لاہور ( )معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حمایت میں کیے جانے والے حکومتِ پاکستان کے تمام فیصلوں کی ہم مکمل تائید کرتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو ممالک کے درمیان سفارتی روابط نہیں بلکہ اخوت، عقیدت، اعتماد اور باہمی احترام پر قائم ایک مضبوط اور دیرینہ رشتہ ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی قوم بھی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کو ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ سعودی عرب عالمِ اسلام کا اہم ترین ملک اور حرمین شریفین کی سرزمین ہونے کے باعث پوری امتِ مسلمہ کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی درحقیقت پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی ہے۔ کسی بھی قوت کی جانب سے سعودی سرزمین اس کے امن یا سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔انھوں نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب سمیت خطے میں امن و استحکام کو متاثر کرنے والی کارروائیاں افسوس ناک ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کو بھی ہوا دیتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ تمام فریق اشتعال انگیزی اور تصادم کے بجائے امن، مذاکرات اور باہمی احترام کا راستہ اختیار کریں ۔ پاکستان کو ہر ایسے اقدام کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے جو سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے قیام میں معاون ہو۔اس لیے کہ پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر کرتی ہے اور مشکل وقت میں اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدار ہوں گے۔ سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اپنی محبت، عقیدت اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے رہیں گے۔