سعودیہ پر حوثی حملے، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

ریاض: سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقہ کار پر غور کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت جنرل سیکرٹریٹ، کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے قیام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔تینوں وزرائے خارجہ نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کی شہری و اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔
وزرائے خارجہ نے سعودی مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں





