سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 افغان باشندے گرفتار

مصنف:
بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور خواتین و بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں





