شکارپور: پراپرٹی تنازع پر 10 سالہ بچے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

شکارپور کی عبداللہ کالونی میں پراپرٹی کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں سکھر ریفر کردیا گیا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ایاز مہر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ان کا مکان سستی قیمت پر خریدنے کے لیے انہیں مسلسل تنگ کررہا تھا اور اسی پراپرٹی تنازع کے دوران ان کے 10 سالہ بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم ملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم جاوید اختر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں


کیا مرد ظالم ہے؟ تحریر: سید آزاد گیلانی

کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک


