Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا ، شیری رحمان


پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل مذاکرات میں جو حتمی بات ہوتی ہے میڈیا کے ذریعے سب کے سامنے رکھیں گے ، ہماری کوشش ہوگی کہ کل مذاکرات اختتام کو پہنچیں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہناتھا کہ یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا ، پی ٹی آئی نے جواب کے لیے وقت مانگا ہے۔


پاکستان پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرچکی ہے ، فوج اور پولیس کے جوانوں سمیت عوام شہید ہورہے ہیں ، دہشتگردی کا معاملہ پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن ہے ،ہم نے مذاکرات میں ایک دوسرے کو وقت دینے پر اتفاق کیا ہے ، ہم نے بداعتمادی کا اظہار نہیں کرنا ہے۔