وفاقی آئینی عدالت ، ڈرگ انسپکٹر کی قانونی کارروائی بحال

مصنف:
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ محض شوکاز نوٹس کے مرحلے پر ہائی کورٹ کی مداخلت قبل از وقت تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی ڈاکٹر کو بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے کی اجازت نہیں، جبکہ ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ رجسٹریشن ادویات کی تجارتی فروخت کے لائسنس کا متبادل نہیں ہو سکتی۔
فیصلے کے مطابق ڈاکٹر اپنے مریضوں کو تجویز کردہ ادویات فراہم کر سکتا ہے، تاہم یہ تعین متعلقہ حکام نے شواہد کی بنیاد پر کرنا ہے کہ ادویات مریضوں کو دی گئیں یا تجارتی طور پر فروخت کی گئیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ ڈاکٹروں کو اس مرحلے پر قصوروار قرار نہیں دیا گیا اور انہیں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حق حاصل رہے گا۔
مزید پڑھیں





