پاسپورٹ کے تاخیر سے اجرا پر ارجنٹ فیس واپس کرنے کی ہدایت

پا سپورٹ کے کا غذکی عدم دستیا بی کے با عث پا سپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے
0
117
passport

اسلام آباد: وفاقی محتسب نے پاسپورٹ کے تاخیر سے اجرا پر صارفین کو ارجنٹ فیس واپس کرنے اور زیر التوا پاسپورٹ جلد جاری کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

باغی ٹی وی:پیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پا سپورٹ آ فس کے خلاف شکایات کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم پاسپورٹ آ فس اسلا م آ باد بھیجی ٹیم نے ڈائریکٹر جنر ل آفس جی ایٹ اور پا سپورٹ آ فس جی ٹین کا دورہ کیا پا سپورٹ انتظا میہ نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ پا سپورٹ کے کا غذکی عدم دستیا بی کے با عث پا سپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے۔

عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔خاور مانیکا

ٹیم نے انتظا میہ کو ہدایت کی کہ اسے پا سپورٹ کا کا غذ خر ید نے کے پیشگی انتظا مات کر نا چا ہئیں تا کہ لوگوں کو بر وقت پا سپورٹ مل سکیں ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کو یہ ہدا یت بھی دی کہ آ ئندہ ارجنٹ پا سپورٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں کو مقررہ مد ت کے دوران پا سپورٹ جا ری کرنے کو یقینی بنا یا جا ئے-

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیادتی کا شکار ڈھائی سالہ بچی کی عیادت

ٹیم کو بتا یا گیا کہ سینکڑوں افراد نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے اپلا ئی کیا مگر انہیں پاسپورٹ جا ری نہیں کیا گیا وفاقی محتسب کی ٹیم نے ایسے افراد کو ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس واپس کر نے کی ہدا یت کی وفاقی محتسب کی ٹیم اپنی سفا رشات پر مبنی جامع رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی، دریں اثنا ء وفاقی محتسب نے ہدا یات جا ری کی کہ سیکر ٹر ی داخلہ ان تمام معا ملا ت کا مکمل جا ئزہ لے کر ان کے حل کو یقینی بنائیں تا کہ کل کو یہ مسئلہ دوبا رہ در پیش نہ ہو۔

لاہور: بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پانچوں اضلاع میں سکیننگ میٹر نصب

Leave a reply