باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکہ میں کرونا کا پھیلاؤ‌تیزی سے جاری ہے،امریکا میں‌ کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد بدھ کے روز بیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ،

امریکہ میں پانچ ہفتوں میں کمی کے بعد کورونا کے مریضوں میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 497 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام کی موت کے بعد جاری مظاہروں سے بھی کرونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 58 ہزار 646 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 37 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 888 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 33 ہزار 772 افراد کی حالت تسلی بخش ہے

Shares: