امریکہ نفرت کا نشان،یوم القدس پر شہباز شریف نے او آئی سے کیا مطالبہ

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم القدس پر فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو انصاف ملنے تک اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا ،نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جائزقانونی حق کو اسرائیل اور بھارت پامال کررہے ہیں ،اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قاتل بن چکے ہیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قرض دار ہے ،فلسطین اور کشمیر کے شہداءکو سلام ہے جن کا لہو دنیا سے انصاف کا تقاضا کرتا ہے ،یروشلم، گولان کی پہاڑیوں اور جنوبی اردن کے معاملے پر امریکی یک طرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں ،ظالموں کا ساتھ دے کرامریکہ دنیا میں متنازعہ اور نفرت کا نشانہ بن چکا ہے

میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”

"ڈیل آف دی سنچری یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن پلان 2020 حقیقت میں کیا ہے؟

مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس کا تقاضا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق کا دفاع امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،امت کی سطح پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لئے مشترکہ حکمت عملی تیار ہونی چاہئے ،او۔آئی۔سی کواسلامی دنیا کے ان کلیدی تنازعات پر امت کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداءکے درجات بلند فرمائے اور مظلوم اہلخانہ کو صبر جمیل دے

پاکستان علماء کونسل کا آج جمعہ کو یوم تحفظ حرمین شریفین والاقصی منانے کا اعلان

Leave a reply