فائزر ویکسین کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج

0
45
فائزر ویکسین کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج #Baaghi

فائزر ویکسین کی قلت پر اسلام آباد میں شہریوں کا احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر ویکسین کی قلت پر احتجاج کیا ہے

مظاہرین نے ایف نائن پارک کے باہر روڈ بلاک کردی ،ویکسی نیشن سنٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائزر کی ڈوزز کم ہیں رش زیادہ ہے یہاں فائزر اور ایسٹرازینکا کے لیے رش زیادہ ہے ،احتجاج کرنیوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس بیرون ملک جانا ہے ویکسین نہیں لگائی جا رہی،دوردراز سے فائزرویکسین لگوانے آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی، مظاہرین کا نے پر پتھراؤ، کیا اور سڑک بھی بلاک کردی

دوسری جانب کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں اتنا رش لگ گیا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا،سماجی فاصلے کا خیال تو بالکل ہی نہیں رکھا جا رہا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا۔ دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔ ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا۔ ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے

مطالبات نہ مانے گئے تو ویکسی نیشن سنٹر بند کروا دینگے، اسلام آباد میں احتجاج

Leave a reply