ویرات کوہلی کی بابر اعظم کیلئے کی گئی ٹویٹ وائرل

0
51

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کیا۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آرام دے دیا گیا ہے، پہلے وہ آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔


اب ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں۔

ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ میں نے کوہلی کے لیے اس لیے پیغام دیا کہ کچھ سپورٹ ہو جائے ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے، اس نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ویرات کوہلی کو علم ہے کہ ان چیزوں سے کیسے نکلنا ہے، وقت ضرور لگتا ہے لیکن جتنا سپورٹ کریں گے اتنا اچھا ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہی کرانے کی حمایت کر دی

Leave a reply