رہنمامسلم لیگ ن ،سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں،کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے، ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے،پاکستان کی معیشیت وینٹیلیٹر پر ہو اور ہم ملک کو اپنے مسلز دکھائیں،پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا ،ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی کا آج کا صدر جسے ماضی میں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا جاتا تھا وہ بھی کہتا ہے انصاف نہیں ہو رہا ،جس کی جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ آڈیو لیک ہوئی وہ پرویز الہی بھی کہہ رہا ہے انصاف نہیں ہو رہا،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہاتھ پاؤں باندھے بغیر اکھاڑے میں جسے مرضی لاؤ لگ پتہ جائے گا، نواز شریف پر لگے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے،کیا نوازشریف کی پانامہ اور آف شور کمپنی نکلی؟ ہم سے پوچھا جا رہا ہے کہ کدھر گیا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ، ووٹ کو عزت دو آئین کے احترام میں ہے، کہتے تھے مینار پاکستان لوگ نہیں آئیں گے ،اس قدر مخلوق خدا باہر نکلی کہ جلسے میں شرکت کیلیے آنے والے قافلے جلسہ گاہ تک نہیں پہنچ سکے،پاکستان کے عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کر دیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابسطہ ہے ،

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Shares: