وبا کے خاتمہ تک مسجد میں باجماعت نماز کا سلسلہ روکا جائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے خاتمہ تک سپریم کورٹ مسجد میں با جماعت نماز کا سلسلہ روک دیا جائے،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ قرآن پاک کے مطابق جب تک زندگی کو خطرہ نہ ہو مساجد میں نماز جاری رہے،دوسروں کی اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے،کورونا وائرس دستک دے رہا ہے،
خط میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کو ہمیں گلے لگانا ہے نہ اندر آنے کی اجازت دینی چاہیے،اللہ لوگوں کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدل لیں،اللہ کے پیغام کو اگر میں غلط سمجھا ہوں تو مجھے اللہ معاف کرے،آمین
واضح رہے کہ ماہ رمضان کے لئے علما کرام نے مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد علما کرام کے ایک وفد نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی جس کے بعد 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں مساجد کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی
اپوزیشن جماعتوں، ڈاکٹرز نے بھی اس حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے ، پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مساجد کو کھولنے کا فیصلہ مذہب نہیں سیاست سمجھ کر کر رہی ہے، لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
ڈاکٹروں کی تنظیم نے بھی آج اس فیصلے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب کعبہ میں تراویح بند ہو سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں، پاکستان میں ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہمیں مریضوں کا سڑکوں پر علاج کرنا پڑے،