وکالت کے دفتر کی آڑ میں جوا خانہ ،پولیس کا دبنگ ایکشن

لاہور پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی ،وکالت کے دفتر کی آڑ میں جوا خانہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

وکالت کی آڑ, جوئے کا کاروبار،وکالت کے مقدس پیشے کی آڑ لے کر قمار بازی کا اڈہ چلانے والا وکیل گرفتارکر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر قمار بازوں کیخلاف ایکشن میں تیزی آئی ہے، ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن حسن عزیز کی قیادت میں نصیر آباد پولیس نے وکیل کے چیمبر پر چھاپہ مارا،شفیق ساجد سمیت 24 ملزمان جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 01 لاکھ 35ہزار روپے،9 ایم ایم پسٹل،گولیاں اور آلات قمار بازی برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغازکر دیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ آرگنائزڈ کرائم کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

قبل ازیں دولت کی ہوس نے ہتھکڑی لگوا دی گلشن راوی پولیس نے واردات کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کر دیا ،گلشن راوی پولیس کو مورخہ 15 نومبر کو ڈکیتی کی 15 کال موصول ہوئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ 03 لاکھ 50 ہزار روپے بنک جمع کروانے جا رہا تھا کہ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ملزمان عمر اور اختر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم اور موبائل چھینا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے فوری سیف سٹی کیمروں سے چیکنگ کی ہدایت کی.ایس ڈی پی او گلشن راوی ارشد حیات کانجو اور ایس ایچ او یوسف بٹ پرمبنی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ابتدائی تحقیقات اور ملزمان کے بیانات میں تضاد نے معاملہ مشکوک کر دیا مزید پوچھ گچھ پر ملزمان نے راز افشاں کر دیا ،ملزمان جھوٹا مقدمہ درج کروا کر رقم ہڑپ کرنا چاہتے تھے ،فیکٹری مالک نے فوری ملزمان کی گرفتاری اور رقم ملنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا رقم برآمد کر لی گئی اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی اقبال ٹاؤن نے فوری حقائق سامنے لانے اورملزمان کی گرفتاری پر گلشن راوی پولیس ٹیم کو شاباش دی

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد احسن یونس نے تھانہ میں دو افراد غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر طارق پرویزسمیت 03 تھانیداروں کو معطل کر دیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈراشد ہدایت کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں افسران کو معطل کیا گیا۔سب انسپکٹر مقصود ظفراورٹی ایس آئی عمران اشرف معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔انکوائری رپورٹ میں افسران نے دانستہ طور پر ملزمان کی گرفتاری یاقانونی کاروائی نہ کی۔ ٹی ایس آئی عمران اشرف اپنے کارِخاص کے ذریعے ملزمان کے گھروالوں سے رشوت طلب کر رہا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد احسن یونس نے گذشتہ رات تھانہ جنوبی چھاؤنی کا سرپرائزوزٹ کیا۔تھانہ کی چھت پردو افراد غیر قانونی طور پر زیر حراست پائے گئے تھے۔ احسن یونس کا کہنا تھا کہ کرپشن،اختیارات سے تجاوز قابل قبول نہیں۔تھانوں میں لائے گئے ملزمان / مشتبہ افراد کا زیرحراست فارم ہرصورت فل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں کارِ خاص کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ کارِخاص رکھنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔

دوسری جانب پروٹوکول کلچر کے خاتمہ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ڈبل کیبن گاڑیوں کے گن مین باہر نہیں بلکہ گاڑی کے اندر بیٹھیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے احکامات جاری کر دیئے۔احسن یونس نے کہا کہ گاڑی سے باہر بیٹھنے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔لاہور پولیس پاکستان کی بہترین فورس میں شمار ہوتی ہے۔ شہریوں کوپولیس کے برتاؤ میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں۔ شہری بھی سکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

Comments are closed.