اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں خاور مانیکا کے وکیل کی آمد تک وقفہ کر دیا
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل پیش ہوئے، معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر کونسل راستے میں ہیں، 10 بجے تک ان کا انتظار کر لیں،جج شاہ رخ ارجمند نے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ میں اپیل کنندہ کی طرف سے پیش ہوا ہوں۔جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ شکایت کنندہ کی طرف سے کون آیا ہے؟شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں کہ کوئی پیش نہ ہوا تو آج فیصلہ کروں گا۔
خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی طرف سے جونیئر وکیل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ رضوان عباسی ابھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اپیلوں پر سماعت کے لیے عدالت ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لیں،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ میں نے وارننگ دی ہوئی ہے، رضوان عباسی آج نہ آئے تو فیصلہ کر دوں گا،عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کر دیا۔
دوران عدت نکاح کیس اپیل،وکیل پیش نہ ہوئے، سماعت میں دوبارہ وقفہ
پی ٹی آئی رہنما، وکلاء ضلع کچہری پہنچ گئے ،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، خالد خورشید سیشن عدالت پہنچ گئے،پی ٹی آئی وکلاء سلمان اکرم راجا، عثمان گِل، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی عدالت پہنچ گئے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں اپیل پر دوبارہ سماعت ہوئی،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، جونیئر وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی 1 بجے پیش ہونگے ،جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آج دلائل ہونے ہیں رضوان عباسی کیوں پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا
عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی، وکیل رضوان عباسی
تیسری بار سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوگئے،راجہ رضوان عباسی نے گواہوں کے ٹرائل کورٹ میں دئیے بیانات پڑھے، بعد ازاں وکیل رضوان عباسی نے عدالت کا فیصلہ پڑھا، رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی کے وکلاء شواہد کو جھٹلا نہیں سکتے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی، خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھاگیا،خاورمانیکا کے بچوں سے بھی حقوق چھین لیے گئے،
دوران عدت نکاح کیس، سماعت کے دوران ہی رضوان عباسی عدالت سے روانہ
رضوان عباسی نےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل آجائیں کوئی بات نہیں ،جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ اور کتنا وقت لینگے ،رضوان عباسی نے کہا کہ چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے مجھے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے ،رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت یکم مئی یا دو مئی کی تاریخ رکھ لے، سلما ن اکرم راجہ نے کہا کہ جیل میں بارہ بارہ گھنٹے ہم کھڑے رہتے تھے ، اس وقت یہ کہتے تھے عدالت بیٹھی ہے رات گیارہ بجے تک سماعتیں چلتی رہی ہیں ، اگر کوئی وکیل کہے سو گھنٹے چاہیے تو یہ نہیں ہو سکتا ہے ، رضوان عباسی نے کہا کہ ابھی میں نے گواہوں کے بیانات پڑھنے ہیں ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بلیک ڈکشنری بھی انہوں نے پڑھ لی ہے اور کریں لیکن اتنا وقت نا دیں ، نہیں سر ایسا نہیں ہو گا کل کیس رکھیں یا پرسوں رکھ لیں ، ان کا مقصد کیس پینڈنگ کرنا ہے ،جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ مئی تک ملتوی نہیں کرسکتے ،اگلے ہفتے رکھ لیتے ہیں ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سسٹم کو استعمال کیاگیا، مزید استعمال نہ ہونے دیاجائے، کل نہیں تو پرسوں تک سماعت ملتوی کردیں،رضوان عباسی نے کہا کہ میرے کیسز رکے ہوئے ہیں، ٹرائل کیسز ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دو بار تاخیر پیدا کی، کامیاب ہوئے، اب نہیں ہونے دیں گے، آپ نہ میں، کوئی فارغ نہیں، ہمارے بھی سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں کیسز ہیں، دو دنوں میں ڈھائی ڈھائی گھنٹہ سماعت کرتے ہیں، ختم کرتے ہیں، وکیل رضوان عباسی کا مقصد تاخیری حربے استعمال کرنا ہے، گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، آج کہہ رہے دو ہفتے مزید ملتوی کردیں، وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ دوران عدت نکاح کو عام کیس سمجھا جائے، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بغیر سماعت ملتوی ہوئے کمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس تمام صورت حال سے ہم رنجیدہ ہیں ، آئیڈیل سے ہٹتے ہٹتے تباہی ہو چکی ہے ، ابھی بات ہو رہی ہے اور وکیل یہاں سے نکل کر چلے گئے ، دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،بشری بی بی کی سزا آج بھی معطل نہ ہو سکی
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان
عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ