ن لیگ خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کا نوازشریف کی واپسی اعلان کا خیرمقدم

نواز شریف کو "مائنس" کرنے والے خود "مائنس" ہو چکے ہیں، مریم نواز
0
39
maryam

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے نوازشریف کی واپسی کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے خیبرپختون خوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا ہے، مریم نواز شریف کے خطاب پر کارکنوں نے "نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع”، کے زبردست نعرے لگائے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ "معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو "گڈ بائے”، نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے ، نواز شریف کو "مائنس” کرنے والے خود "مائنس” ہو چکے ہیں ،نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی ، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے،نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ ، عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، 2016 میں عوام سے ترقی ، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی ،نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں ، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں،21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی ،نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی ،نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ،نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا ،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا ،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے ، وعدہ ہے کہ خیبرپختون خوا کی محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے ، دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں پاکستان کی معیشت، معاشرت اور مفادات کی بنیادیں ہلا دی گئیں نوازشریف نے قوم سے کئے ہر وعدے کو پورا کیا،پاکستان کے اتحاد، مفاداور ترقی کا نام نوازشریف ہے ،نوازشریف نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا لیکن سیاسی انتقام کبھی نہیں لیا ،وفاق پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتا ہے ،نوازشریف ہی وہ واحد قائد ہے جس پر وفاق اور تما م اکائیوں کو اعتماد ہے ،وزیراعظم نوازشریف ملک کے اندر ہی نہیں خطے اور دنیا میں بھی پاکستان کی نیک نامی اورترقی کی ضمانت ہے ،21 اکتوبر کو پاکستان اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرے گی ، ان شاءاللہ ،عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں ، نوازشریف عوام کو ہمیشہ کی طرح پورا ریلیف دیں گے ، ان شاءاللہ ،عوام مینڈیٹ سے سیاسی منظر نامہ بدل دیں، نوازشریف عوام کی تقدیر بدل دیں گے، ان شاءاللہ ،الحمدللہ، ہمارے پاس قیادت بھی ہے، ایجنڈا بھی ہے، ٹیم بھی ہے اور اخلاص وعزم بھی

پارٹی راہنماﺅں اور کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں بھرپور جذباتی تقاریر کیں، شرکا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی دہشت گردی، معاشی بدحالی اور مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ ہے نوازشریف پاکستان کی عوام کے محسن ہیں ،نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا،نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، سیاسی انتقام کی آگ کے دریا عبور کرکے نوازشریف اپنے لوگوں میں واپس آرہے ہیں، 2016 میں عوام سے ترقی چھین لی گئی ، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی،نوازشریف کے خلاف سازش پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی،دس سال کٹھ پتلی کی خیبرپختونخوا میں مسلط حکومت نے صرف لوٹ مار کی،نوازشریف نے خیبرپختون خوا کو تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے دئیے،

شرکاء نے خطاب میں کہا کہ نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے، نوازشریف نے وفاق پاکستان کو مضبوط کیا، عوام کو بلاامتیاز ترقی کے سفر میں شامل کیا،2013 سے 2018 میں نوازشریف نے پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کردیا تھا، اُن کرداروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کو پہنچا، مہنگائی آج اس انتہاپر ہے،آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیا، نوازشریف پاکستان اور قوم کی بہتری کے لئے واپس آرہے ہیں، آج پاکستان اور عوام کو نوازشریف کی ضرورت ہے، قوم کے ساتھ مل کر معمار پاکستان کا تاریخی استقبال کریں گے، ہم نواز شریف کے مشکور ہیں، مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کا ورکر نوازشریف کی طاقت بن کر دکھائے گا،

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آج لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں ،مریم نواز، نواز شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لئے مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گی،مریم نواز شریف آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات اور مشاورت کریں گی ،نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا ،مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گی ،مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے مرکزی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گی

عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

 پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a reply