وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربعئ کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں فلسطین میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے اظہارتعزیت کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر مسلم ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ روابط جاری رکھے ہوئے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصی میں معصوم نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کے ذریعہ تشدد کی شدید مذمت کی۔ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی دفاعی دستوں (آئی ڈی ایف) کی طرف سے مہلک حملوں کے بے گناہ متاثرین کے لئے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ، انہوں نے بتایا کہ 39 بچوں،22 خواتین سمیت 140 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ 1000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے
فلسطین کے سفیر رابعی نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کی حمایت اور مستحکم پالیسی پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فلسطین کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کو شامل کرنے کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا۔ فلسطینی سفیر نے وزیر خارجہ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ،
فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ
فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد
فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا
فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟
فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج
فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام