وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار، چند روز قبل کی تھی وزیراعظم سے ملاقات

0
36

وزیر صحت بھی کرونا وائرس کا شکار، چند روز قبل کی تھی وزیراعظم سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کی تباہ کاری دنیا بھر میں جاری ہے، وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا اور نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے ،متاثرہ افراد میں برطانوی وزیر صحت نادین ڈورس بھی شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر صحت میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں،انہوں نے گزشتہ ہفتے سیکڑوں افراد سے ملاقاتیں کی تھی اور خاتون وزیر صحت نے برطانوی وزیر اعظم کے استقبالیے میں بھی شرکت کی تھی اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کی تھی.
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کوبرا کمیٹی اجلاس میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا اعتراف کیا گیا اوربرطانوی وزیر اعظم کو سوشل ایونٹ اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے،تا ہم اس حوالہ سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر یہی صورتحال رہی تو برطانیہ میں تعلیمی ادارے بند کر نے پڑیں گے،

واضح رہے کہ ایران میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانے کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 19 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

Leave a reply