وفاقی وزیرداخلہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

0
26

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات کے موقع پر پاک سعودی تعلقات کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی حکومت اورخادمین حرمین شریفین کو حج پر بہترین انتظامات اور پاکستان سے حج زائرین کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اوراظہار تشکر بھی کیا  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان سے عازمین حج کیلئےانتظامات پر بھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الماکی نے کہا کہ رواں سال پاکستان سے 80 ہزار سے زائد حج زائرین نے روڑ ٹو مکہ سہولت سے استفادہ کیا۔ روڈ ٹو مکہ سہولت کی بہترین کامیابی پرحکومت پاکستان اور بالخصوص وزارت داخلہ کے بہت ممنون ہیں

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

Leave a reply