وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان اور ترکی کے سفیر کی ملاقات

0
98
Khawaja Asif

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سفیر محترم خضر فرہادوف نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔وزیر دفاع کہا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے وفاقی وزیر نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

جمہوریہ ترکیہ کے سفیر محترم پاکاسی مہمت نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔پاک۔ ترک دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے فورم کے تحت وزیر خارجہ اور دفاعی تعلقات کے تحت اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ میٹنگز کے تحت ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔دونوں اطراف نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور خطے کی ترقی پذیر صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply