بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹگری میں شامل

0
114
iiui

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹگری میں شامل

جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے نامور ادارے کیو ایس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو مضامین کی بنیاد پر جاری رینکنگ میں دنیا کی بہترین100-51 جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ کیو ایس کی حالیہ تازہ ترین جاری رینکنگ 2024 کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے اِلٰہیات، الوہیت اور مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین 100-51 جامعات کی فہرست میں شامل ہوئی۔اسی رینکنگ میں جامعہ کے شعبہ ریاضی کو دنیا بھر میں 351-400 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پہلی بار شعبہ طبیعیات میں بھی 601-640 کی کیٹگری میں شامل ہوئی ہے۔

یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک اور صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے یونیورسٹی کمیونٹی کو کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر پر مبارکباد دیتے ہو کہا ہے کہ یونیورسٹی کی کے حوالے سے حالیہ مثبت نتائج یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی مسلسل اصلاحات اور اقدامات کا نتیجہ ہیں جس میں یونیورسٹی کے نئے سٹرٹیجک پلان کی تیاری بھی شامل ہے جس نے سائنسی بنیادوں پر یونیورسٹی کی کامیابیوں کا صحیح جائزہ لینے میں بھی مدد کی۔

یونیورسٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ آنے والی رینکنگ اس سے بھی زیادہ مثبت ہو گی کیونکہ یونیورسٹی کے سٹرٹیجک پلان پر عملدرآمد اور اکیڈمک آڈٹ جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے نئی اصلاحات اور اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ یونیورسٹی نے تحقیق اور انٹرپرائز پر جامع کام بھی شروع کیا ہے جو صنعت کے ساتھ روابط، بین الاقوامی فنڈڈ منصوبوں کی منظوری، تحقیق میں تعاون اور اشتراک کے بین الاقوامی اقدامات کے ذریعے درجہ بندی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یونیورسٹی کی قیادت نے اس عالمی درجہ کے لیے انتھک کوششوں پر ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اینڈ انٹرپرائز کے شعبہ جات کی محنت کو سراہا ہے۔

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply