وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی
کراچی میں نئے سال کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے. سال نو کے حوالے سے کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کل صبح تک لگائی گئی تھی اور اسلحہ لے کر چلنے اورہوائي فائرنگ پر بھي پابندي عائد کی گئی ہے تاہم اب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پریہ پابندی ختم کی گئی ہے.
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نوجوان ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا احترام کریں گے وزیروزیراعلیٰ سندھ نے نئے سال کے موقع پرصوبےبھرمیں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیئے اور کہا کہ نئے سال کی آمد کی خوشیاں ضرور منائیں مگر ایک دوسرے کااحترام کرتے ہوئے۔ لہذا امید ہے کہ کوئی بھی نوجوان ون ویلنگ یا اسلحے کی نمائش نہیں کرے گا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ نیا سال سیلاب متاثرین کی بحالی اور جمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کا سال ہوگا۔
Public message by government of sindh : There is no ban on pillion riding on bikes in karachi. People may celebrate New year but it’s humble request no areal firing, no blockages of roads and no one wheeling. Your security is our utmost priority.
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) December 31, 2022
خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ کے اعلان کے بعد کراچی میں نئے سال کے حوالے سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نہیں۔ شرجیل میمن نے اپنے پیغام میں عوام سے درخواست کی کہ نئے سال کا جشن منائیں پر ہوائی فائرنگ، سڑکوں کو بلاک اور ون وہیلنگ نہ کریں۔ صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے