سہیل احمد سے ملاقات اور آفتاب اقبال سےلڑائی کی کہانی

0
239
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کوشش ہو رہی ہےکہ پیپلز پارٹی کو منا لیا جائے کہ وہ حکومت میں شامل ہو،پیپلز پارٹی آتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن محنت شروع ہو چکی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں کیونکہ اگر پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی تو حکومت لانگ ٹرم چلے گی.

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ موٹروے سے میں اسلام آباد آیا، راستے میں طوفانی بارش تھی، ٹھہر ٹھہر کر پہنچنا پڑا، سہیل احمد اور آفتاب اقبال کی لڑائی بارے سوال پر مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ سہیل احمد تو ایک بڑا نام ہیں جتنے وہ قابل ہیں ٹیلنٹڈ ہیں میں نے کبھی سہیل احمد کو غرور کرتے نہیں دیکھا، سالہا سال سے جانتا ہوں، آفتاب اقبال کو بھی جانتا ہوں، آفتاب اقبال بھی انتہائی ٹیلنٹڈ آدمی ہے، جو اس کے ٹیلنٹ کو نہیں مانے گا وہ بیوقوف ہے، آفتاب اقبال نے‌ٹاک شوز،انفورٹینمنٹ میں جو جدت ڈالی وہ اسے قبل نہیں تھی، بہت سے لوگوں نے آفتاب کو کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں کر سکے، آفتاب سے ایک شدیداعتراض مجھے بھی ہے، میں نے جب پوڈ کاسٹ دیکھا تو سہیل احمد کو کال کی اور کہا کہ بہت اچھاکیا ہے، انہوں نےکہا کہ ملیں گے تو بات کریں گے، میری ان سے ملاقات میاں اسلم کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں ہوئی، پچاس لوگوں کے بیچ تو بات نہیں ہو سکتی، تفصیلی بات نہیں ہو سکی، لیکن آفتاب اقبال کی صلاحیتوں کے باوجود میرا اختلاف یہ ہے کہ مذاق اڑانے یا مذاق کرنے میں کبھی فرق نہیں سمجھا، اسکے ارد گرد جو لوگ ہیں ان میں اتنی ہمت نہیں کہ اس کو پوائنٹ آؤٹ کریں، اسکے بھائی جنید کو بھی ہمت نہیں، ایک مثال دیتا ہوں کہ ڈمی میوزیم اس نے بنایا، جیو سے ہر چینل تک،چودھری شجاعت کا شروع کیا تھا پھر ہر ایک کا، میں کہتا ہوں کہ اگر یہ مذاق ہے تو چینل کےمالک کی ڈمی بھی بناؤ، جس چینل پر ہو اس کے مالک کی بنا کر دیکھو پھر ہمیں پتہ چلے گا کہ یہ ایک مذاق ہے،ایک ڈمی اپنے والد ، بھائی، بچوں کی بناؤ پھر ہم مانیں گے کہ تم مذاق کر رہے ہو، اس طرح تو تم تضحیک کر رہے ہو، مبشر لقمان کی ڈمی بنا دی، نازیباکلمات کہلوا دیے، تمہاری نظر میں مذاق میری نظر میں گری ہوئی چیز ہے، یہ آفتاب کو احساس نہیں رہتا، آفتاب اور سہیل احمد دونوں کی بہت زیادہ پاکستان کے میڈیا میں کنٹریبیوشن ہے، دونوں کی لڑائی زیادہ دیر نہیں رہنی چاہئے،لیکن آفتاب کو اس میں پہل کرنی پڑے گی،اس نے جواب دیا میں نے نہیں دیکھا، لیکن آفتاب کو نہیں کرنا چاہئے تھا، آفتاب اقبال کو خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہئے ، اسکا آفتاب اقبال سے بہت تعلق ہے،میں نے تو سہیل اقبال کو فون کیا تھا کہ میں ان سے ایگری کرتا ہوں، میں خود دکھی ہوں میری ذاتی وجہ ہے

میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی میں کیا دیکھا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو امید نہیں تھی کہ میاں اسلم آئیں گے بیٹی کی شادی میں ،مجیب الرحمان شامی، جنید سلیم، سہیل احمد، ایاز امیر،و دیگر لوگ ہم موجود تھے، پی ٹی آئی کے لوگ بھی تھے، میاں عامر بھی وہاں موجود تھے، میاں اسلم سے ہم سب کا ایک تعلق ہے، ہمارے دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ مراسم ہیں، اس نے ہمیشہ احسن طریقے سے اپنی دوستیوں کو نبھایا ، سارے اس بات پر افسوس کر رہے تھے کہ کاش وہ آ جائیں،پھر پتہ چلا کہ میاں اسلم آ گئے، انکو راہداری ضمانت ملی ہوئی تھی، انکی بیٹی کی شادی کی تین چار بار پہلے بھی تاریخ آگے ہوئی، میاں اسلم اقبال جب ملے تو رونا شروع ہو گئے،باپ تو ہر ایک ہے ہم میں سے، ایک باپ تو سمجھتا ہے کہ بیٹی کے رخصتی کے دن ہونا ہے یا نہیں،یا اسکی کیا خواہش ہو سکتی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر، میں وہان‌پر جب نکل کر آیا تو اگلے دن مجھے پتہ چلا کہ وہاں پولیس نے چھاپہ مارا، یہ بہت ہی چھوٹی حرکت کی پنجاب پولیس نے، لاہورمیں روز شادیاں ہوتی ہیں پنجاب پولیس کیا ہر ایک کو اجازت دیتی ہے؟ میں نے مجیب الرحمان شامی کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ مریم نواز وہاں چلی جاتیں،تو فاصلے قربتوں میں تبدیل ہو جاتے، ہم معاشرے میں عزت کرنا بھول چکے ہیں ،اللہ تعالیٰ میاں اسلم اقبال کی بیٹی کو ہمیشہ خوش رکھے جس مشکل میں اسکی رخصتی ہوئی پتی نہیں اسکے دل پر کیا گزر رہی ہو گی، انکے لئےبہت دعائیں ہیں.

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply