دوبئی : متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالنگ سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ ، پردیسیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ ’واٹس ایپ‘ کے کالنگ فیچر پر عائد پابندی اٹھانے پر غوہو رہا ہے جس سے وہاں رہنے والے افراد بھی واٹس ایپ کالز کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ محمد الکیوتی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہناتھا کہ اب واٹس ایپ کے ساتھ ہمارے بہتر روابط قائم ہوئے ہیں اور واٹس ایپ کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے علاوہ مخلتف امور پر کام کیا جارہا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جلد ہی واٹس ایپ کال پر سے پابندی اٹھالی جائے۔

مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ

واضح رہے کہ یو اے ای میں واٹس ایپ سمیت اسکائپ اور فیس ٹائم کی آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد ہے تاہم صارفین ان کی ٹیکسٹ میسج سروس کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس سہولت کا سب سے زیادہ فائدہ پردیسیوں کو ہوگا جو اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترستے ہیں

چین نے بچوں پر پابندی لگادی

Shares: