پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌

0
37
لاہور: پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ کب شروع ہوگا:خبریں‌ آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے معاملات کو اگلے ایک دو روز میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے تمام معاملات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع کرنےکی منصوبہ بندی کی  گئی ہے جس کے لیے  روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ  پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر سے لاہور میں ہی کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے معاملات کے اعلانات کا آغاز  آج سے شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

 

ادھر انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی اسکولز ہیں اور نہ  ہی کالجز ہیں۔

 

 

چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔

 

انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔

Leave a reply