وفاقی وزیر کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں بیہوش

0
41

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی،

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے میں ٹھیک ہوں، دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ،

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ وفاقی وزیر کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں بیہوش ہو گئے ہیں، حماد اظہر کی طبیعت ناساز تھی،اسکے باوجود وہ کابینہ اجلاس میں شریک تھے حماد اظہر روزہ کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہو گئےحماد اظہر کو وزیراعظم ہاوس میں طبی امداد دی گئی. حماد اظہر ابھی بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہیں.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری تھا،اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری کمیونیکیشن بھی شریک تھے،اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا جائزہ لیا جانے کا امکان ہے دھمکی آمیز خط کو پبلک کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری کا بھی امکان ہے

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی اجلاس میں پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری، شیخ رشید، حماد اظہر، فرخ حبیب، شوکت ترین اور بابر اعوان شریک ہوئے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ہے، اسمبلی کی تحلیل ختم کر دی گئی ہے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے تحریک عدم اعتماد برقرار رہے گی،فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری وزیراعظم کو الیکشن کروایا جایے حکومت کسی صورت اراکین کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی .

وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں کل خود گھر بھیجنا پڑے گا

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ٫ رولنگ کالعدم۔ کابینہ بحال٫ عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

آسمان اس وقت گرا جب اسمبلی تحلیل کر دی گئی، چیف جسٹس کے ریمارکس

مولانا یاد رکھیں، مفتی محمود کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا،چودھری شجاعت

ن لیگ نے پرویز الہیٰ کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

پوری دنیا جانتی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

کوئی سمجھتا ہے کہ ہم ہتھیار ڈال دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،شیخ رشید

قومی اسمبلی اجلاس طلب، ایجنڈہ جاری،کل ہو گا وزارت عظمیٰ کی کرسی کا فیصلہ

Leave a reply