باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا،وفاقی کابینہ کو حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا
جاری ایجنڈہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد گی کی منظوری دے گی اور پارلیمانی کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں ممبرز تعیناتیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ،وفاقی کابینہ پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی منظوری دے گی
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے گی ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو پنشن فنڈ پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ کو ارکان پارلیمنٹ کی کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں ممبرز تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔
متحدہ عرب امارات،اسرائیل معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی آ گیا،دبئی بارے کیا انکشاف
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
این آئی ایف ٹی کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ اجلا س میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،
اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا
کابینہ اجلاس میں پیئر انوسٹمنٹ کے ایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 12، جی 13 اور جی 14 کے ماو ایریا کی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ فیڈرل گورنمنٹ سرونٹس کالونی کوئٹہ کے لیے زمین کے حصول کی منظوری دے گی۔
اسرائیلی صدر کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ اسرائیل کی دعوت