جناح ہاوس حملے میں نامزد ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیا گیا ڈآکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی پی آئی سی میں کیا گیا ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس بھجوا دیا گیا

یاسمین راشد کو نو مئی کے واقعات کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا،ڈاکٹر یاسمین راشد سے 9 مئی واقعات میں استعمال ہونے والا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی گئی ،دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

Shares: