یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیں،عدالت نے نمٹائی درخواست

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلا ف درخواست نمٹا دی گئی

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں اور ناں ہی آج تک وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی جج نے نیب تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیں گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کورٹس بھی ہمیں ریلیف دینگی،عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ نیب نے آج اپکو بھی کلین چٹ دے دی ہے کیا کہتے ہیں،جس کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،ہمیں یقین ہے انصاف کی فتح ہوگی کورٹس بھی ہمیں ریلیف دینگی ،اس سے زیادہ بات نہیں کرو گا

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے

قبل ازیں شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے, بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

Leave a reply