یوم پاکستان، پریڈ کی تقریب ملتوی کر دی گئی

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو گی،23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کردیا گیا، یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی وجہ سے ملتوی ہو گئی، اسلام آباد پنڈی میں بارش کا موسم ہے اسلئے پریڈ اب 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو گی.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

“یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریڈ منسوخ کر دی گئی تھی

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Leave a reply