یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ،دو ہلاک

0
43

یوم آزادی پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرینگر کے وسطی علاقے نوگام میں عسکریت پسندوں کے پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کو واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ مسلح افراد نے جمعہ کی صبح سری نگر کے نوگام بائی پاس کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں دو میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ایک پولیس افسر نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اشفاق احمد اور فیاض احمد کی ہلاکت کے بارے میں تصدیق کی ہے ۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے فورسز نے پورے علاقے کو سیل کردیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سال 2000سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں 3462سیکورٹی اہلکار ہلاک کئے گئے ہیں۔ جبکہ سرینگر میں اسی عرصے کے دوران 728 واقعات میں 389اہلکار ہلاک ہوئے ہیں

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ

پاکستان کا یوم آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیری 14 اگست کو یومِ تشکر کے طور پر منارہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے گھروں میں تیار کیے ہیں۔

کشمیری ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں، اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کو تحریک پاکستان کا نامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں۔ کشمیری گھرون کی چھتوں پر پاکستانی پرچم لہرانے کی بھی اطلاعات ہیں،بھارتی فوج نے علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے،

یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

Leave a reply