پاکستان کا یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوم دفاع چھ ستمبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں حکومت نے ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ چھ ستمبر کو تمام دفاتر تین بجے بند ہوں گے، دفاتر جلد بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔
یوم دفاع کے روز کشمیریوں سے یکجہتی کی جائے گی اورپاک سرزمین کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا جائے گا
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چھ ستمبر یوم دفاع کو کشمیر کے نام کیا ہے،چھ ستمبر کو شہداء کے گھروں میں جائیں جنہوں نے ملک کے لئے خون دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے، پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں جائیں گے، اگر ان کے گھروں میں نہیں پہنچ پاتے تو ان کی قربانی ضائع کر رہے ہیں ،انہوں نے خون دیا ہے، جان دی ہے، شہداء کے اہلخانہ کو محسوس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو پھچلے برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا
آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے