مزید دیکھیں

مقبول

جو چاہو کھو دو، مگر اس دل کو مت کھونا.تحریر:نبیلہ رحمان

زندگی میں ہر انسان کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔...

بانی پی ٹی آئی کی 2 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

اسپیشل عدالت سنٹرل ایف آئی اے: بانی پی ٹی...

سعودی عرب،درجنوں کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد

سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے...

نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اگست تک توسیع کر دی گئی ، جعفر اور عصمت آدم جی کو اسلام آباد کچہری میں بخشی خانے لایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کی روبکار کے ذریعے کے حاضری لگائی ملزمان کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا پولیس بخشی خانہ سے ہی ملزمان کو لے کر اڈیالہ جیل واپس روانہ ہو گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، دونوں ملزمان کو 24 جولائی کو اعانت جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ چند روز قبل عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔

قبل ازیں نور مقد م قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وفاقی پولیس نے امجد نامی تھراپی ورکر کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے او ر بیان کے پیش نظر مقدمے میں ایک اور نئی دفعہ شامل کرلی ہے پولیس حکام کے مطابق امجد کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد نے اطلاع دی کہ ظاہر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد میں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ظاہر کے گھر پہنچا تھا مگر وہا ں پہنچنے پر ملزم ظاہر جعفرمجھ پر حملہ آور ہوا پہلے پستول سے کوشش کی اور جب گولی نہ چلی تو ملزم نے چھری سے وار کیا جو کہ میرے پیٹ میں لگی جس سے زخمی ہوگیا تھا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ ہو سکی،سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

نور مقدم قتل کیس،ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan