زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس مین ق لیگی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا بازو توڑ دیا گیا ہے
چودھری پرویز الہیٰ ہنگامہ آرائی میں زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد وہ ایوان سے باہر آ گئے ہیں،انکی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ بد دعائیں دے رہے ہیں،
چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرا بازو توڑ دیا گیا،میں ابھی بھی اسپیکر ہوں، یہ اسپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے،شریفوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے،شریفوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیاہے،جب زمین پر گرا تو رانا مشہود میرے اوپر گرا ہوا تھا،حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے،یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے،ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے،آج انہوں نے ظلم کی انتہا کردی یہ شریفوں کی جمہوریت ہے،میری طبیعت بہت خراب ہے، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی، آج صلہ مل گیا،جلاوطنی کےدوران حمزہ شہباز کا خیال رکھا،
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے
جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے
ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف
پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
https://baaghitv.com/punjab-assambly-ajlas-tasadum0-kbaad-pti-kabycot/