ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

0
192
election vote

ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مکمل شکست، پرویز الہیٰ بھی ہار گئے،پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل ایک سیٹ بھی حاصل نہ کر سکی،قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوئے تھے،

قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے ن لیگ نے 2 جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک اور ایک سیٹ پر سنی اتحاد کونسل نے کامیابی حاصل کی،صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے پنجاب میں ن لیگ نے 9 ، ق لیگ اور آئی پی پی نے ایک ایک نشست جیتی، کے پی میں سنی اتحاد کونسل 1 جبکہ بلوچستان میں ن لیگ اور بی این پی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں،

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 338 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ(ن) کے علی پرویز ملک نے 60 ہزار 918 جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے 34 ہزار 94 ووٹ حاصل کیے ،این اے 119 مریم نواز کا حلقہ تھا، مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی تھی.

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-132 میں مسلم لیگ (ن) کے ملک رشید احمد خان ایک لاکھ 46 ہزار 849 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،این اے 196 قمبرشہداد کوٹ میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید جونیجو نے88 ہزار 850 ووٹ حاصل کرکے نشست جیت لی،این اے 44 سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈاپور نے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 56 ہزار 995 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان نے سنی اتحاد کونسل کے محمد نثار احمد کو شکست دی، پی پی 32 میں چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے 28 سالہ موسیٰ الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے 78 سالہ چوہدری پرویز الہٰی کو 42 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی،پی پی 36 سے مسلم لیگ (ن) کے عدنان افضل نے 74 ہزار 779 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،پی پی 93 بھکر 5 سے مسلم لیگ(ن) کے سعید اکبر نوانی نے 63 ہزار 21 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین 46 ہزار 585 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پی پی 147 لاہور 3 میں مسلم لیگ (ن) کے محمدریاض ملک 31 ہزار 860 ووٹ لے کر جیت گئے،پی پی-149 لاہور سے آئی پی پی کے امیدوار شعیب صدیقی 40 ہزار 196 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،پی پی-158 میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمدنواز نے 40 ہزار 165 لے کر سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی کو شکست دے دی ، پی پی-164 لاہور 20 سے مسلم لیگ(ن) کے محمد راشد منہاس نے 31 ہزار 499 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی محمد لغاری 66413 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-91 کوہاٹ کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 کے تمام 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے میر جہانزیب مینگل 30 ہزار 455 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی اور جھالاوان عوامی پینل کے میرشفیق مینگل 14 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،بی پی-22 لسبیلہ میں مسلم لیگ (ن) محمد زرین خان مگسی نے 49 ہزار 777 ووٹ حاصل کیے اور غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی رکن بن گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہ نواز حسن کو 3 ہزار 333 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب
پنجاب میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نظام پورہ اور پولنگ اسٹیشن نمبر 33 کوٹ ناجو سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا اور تصادم بھی ہوا،بعض جگہ فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم پولیس نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ بحال کی گئی تھی،پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے بزرگ شدید زخمی ہوگئے۔ 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں کی بازی ہار گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔محمد یوسف کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات میں 6 نئے اور 8 پرانے چہرے منتخب ہوئے ہیں،پہلی بار ایوان میں پہنچنے والے منتخب نئے چہروں میں نارووال سے احمد اقبال چوہدری، گجرات سےموسیٰ الٰہی، تلہ گنگ سے ملک فلک شیر اعوان ، لاہور سے محمد خرم نواز لدھڑ، راشد منہاس اور وزیر آباد سے عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں،قصور سے ملک رشید ، علی پرویز ملک، ملک ریاض ، رانا افضال حسین پہلے بھی قومی اسمبلی جبکہ شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی پہلے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں،

معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے پوری دیانت داری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ملک میں معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔ معاشی بہتری کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے

پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا،عظمیٰ بخاری
ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی جیت پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نے بتادیا کہ پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، مسلم لیگ ن کے متوالوں کو شیر کی جیت کی خوشی مبارک ہو، پنجاب کے عوام نے ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا کہ پنجاب صرف نواز شریف کا ہے

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کو ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کو جاتا ہے جن کی کارکردگی نے ڈیڑھ مہینے میں پنجاب کے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔

فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ،حسن ایوب
صحافی حسن ایوب ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نااہل عمران خان جو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر عدالت سے سزاء یافتہ مجرم ہیں اور اڈیالہ جیل میں بطور قیدی سزاء کاٹ رہے ہیں ۔۔۔ انکی جماعت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے ساتھ ہی انہی کا بنایا گیا فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال کا ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد، بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ضمنی انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد اور بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔یہ بات سی سی پی او لاہورنے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ لاہور پولیس کے افسران اورجوانوں نے الیکشن ڈے پر نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے

Leave a reply