وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو اسرائیل کے دورے کے حوالہ سے نوٹس بھجوائے جانے پر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کے اسرائیل دورے کی خبر اسرائیلی اخبار نے دی ۔زلفی بخاری کو چاہئے تھا کہ وہ بلاول کی بجائے اسرائیلی اخبار کو نوٹس بھجواتے ۔بلاول نے تو اس خبر پر تبصرہ کیا بلکہ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر نے بھی اس دورے کی خبر پر تبصرہ کیا اور کہا کہ اس کی حقیقت سامنے آنی چاہئے۔ تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل دورے کی خبر پر ردعمل پر نوٹس بھجوانا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔زلفی بخاری نے اگرچہ دورے کئ تردید کی ہے تا ہم انکو چاہئے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی بجائے اسرائیلی اخبار کو نوٹس بھجوائیں اور ان سے معافی منگوائین پھر پاکستانی عوام تسلیم کرے گی کہ واقعی زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا
واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار نے خبر دی تھی کہ زلفی بخاری نے گزشتہ برس اسرائیل کا دورہ کیا اور برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل جا کر انہوں نے پاکستانی حکام کا اہم پیغام پہنچایا ۔اس خبر پر بلاول زرداری سے جب سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کے مبینہ دورے پر وضاحت آنی چاہئے اور اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئے کہ حکومت کی پالیسی کیا ہے
اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا،زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی خبر کی تصدیق، آرمی چیف کا دورہ سعودی طے
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
عمران خان کے حکم پر سابق مشیر زلفی بخاری کا اسرائیل کا دورہ،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل پر وزیراعظم ہاؤس سے رد عمل آ گیا
اسرائیل گیا تھا یا نہیں؟ زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی








