پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 15 مزید اموات ہوئی ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جارہ کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار190 ہوگی ہے جب کہ دو لاکھ89 ہزار832 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب میں 95 ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار215، اسلام آباد میں 15ہزار390، آزادکشمیر میں 2ہزار184، گلگت بلتستان میں 2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی کی وجہ سمارٹ لاک ڈاؤن، سمارٹ سمپلنگ اور بہترین حکومتی پالیسی ہے۔ دنیا میں کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں حالات قابو میں ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا بہت ضروری ہے۔

پاکستان کا کورونا سے بچاوَ کے لیے کلینکل ٹرائلز فیز3 شروع کرنے کا فیصلہ

Leave a reply