لاہور ہائیکورٹ نے 12 سالہ بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے ملزم نصیر احمد کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کردیا،
مسٹرجسٹس شہرام سرورچودھری اور مسٹرجسٹس محمد امجد رفیق پرمشتمل ڈویژن بنچ نے ملزم نصیراحمد کی بریت کی اپیل پرسماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں، تیمیہ بیان میں اسے مقدمہ میں ملوث کیا گیا، قتل کے وقوعہ کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود سیشن کورٹ نے سزائے موت سنائی۔ سرکاری وکیل نے بریت اپیل کی مخالفت کی،
فاضل بنچ نے سزائے موت کے مجرم کو چشم دیدگواہوں کی موقع پرموجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کردیا، گوجرانولہ پولیس نے 21 مئی 2012 ء کو12سال کے لڑکے عمرکو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد سیشن کورٹ نے نصیراحمد کوجرم ثابت ہونے پرموت کی سزاسنائی تھی
قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے لیگی رہنماء برجیس طاہر کے وارنٹ گرفتاری سے قبل اسے آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 18 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں قائم 2رکنی بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے پراسکیوٹر ایس ایم رسول چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا احتساب عدالت لاہور نے نیب کو برجیس طاہر کے وارنٹ گرفتاری سے 10 روز قبل اسے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ احتساب عدالت کا حکم نیب قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عدالت سے استدعاہے کہ احتساب عدالت کا وارنٹ گرفتاری سے 10 روز قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ برجیس طاہر کے انکوائری میں پیش نہ ہونے سے تحقیقات آگے نہیں بڑھ رہی استدعا ہے کہ عدالت برجیس طاہر کی گرفتاری سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
پولیس اہلکار کے ساتھ کی پولیس اہلکاروں نے کی اجتماعی زیادتی
موٹروے کے قریب کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
خاتون سے تعلقات،خاتون کے شوہر کو قتل کر کے کیا گیا گھناؤنا کام.ملزمان گرفتار
گلی میں پانی کیوں کھڑا ہے؟ معمولی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں