مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے...

سیالکوٹ میں مالیاتی خواندگی واک کا انعقاد

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) سٹیٹ...

امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے...

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار 20 اپریل سے شہر...

نومئی واقعات،171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا وزیراعلیٰ پنجاب نے لیا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث شرپسندوں کی رہائی کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کی جائے گی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ضمانت پررہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور مفرور شرپسندوں کاتعاقب جاری رکھاجائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مفروروں تک پہنچا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراسیکیوشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مفرورشرپسند جتنا مرضی چھپ لیں، ان تک پہنچیں گے۔ 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیاگیا۔حملے، جلاؤو گھیراؤ ،لوٹ مار اورتوڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے۔ سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی۔دہشت گردی کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan