بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا تیسرا مرحلہ آج سے ہو گا شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 20 سے 28 اپریل تک بیس خصوصی پروازوں کے ذریعے مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 20 اپریل کو جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ 23 اپریل کو کوریا اور 24 اپریل کو ملائیشیا، سنگاپور، برطانیہ، متحدہ عرب امارات جبکہ 26 اپریل کو آسٹریلیا سے پاکستانیوں کو لایا جائے گا۔ 28 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں سے پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا
واضح رہے کہ پی آئی اے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی
پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
3پروازوں کے ذریعے 800سے زائد پاکستانی آج وطن پہنچیں گے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے،پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے دبئی آکر 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے خصوصی پروازوں کیلیےبوئنگ777 طیارے آپریٹ کرے گی،پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی،مسافروں کے کورونا کے نمونے لےکر انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کوشاں ہے، پی آئی اے نے قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے 27 خصوصی پروازوں کے ذریعے 2400سے زائد شہریوں کو واپس وطن پہنچایا ہے اور مزید واپسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیرون ملک سے کتنے پاکستانیوں کو آج پی آئی اے پہنچائے گی پاکستان؟